این ایرکسن کا کہنا ہے کہ مستقبل غیر یقینی ہے لیکن اس بات کا تجزیہ حکومت کریگی کہ یو کرائن کی جنگ ناروے کو کس طرح متاثر کر سکتی ہے۔؟ دفاعی کمیٹی سربراہ انیکن کا کہنا ہے کہ وہ یو کرائن کی جنگ کے بارے میں مزید سننے کی توقع رکھتی ہیں۔
منگل کی صبح نارویجن چینل این آر کے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت ایک طوفان میں گھرنے والے ہیں۔جبکہ ملک میں خوراک اور توانائی کا بحران بھی پیدا ہو سکتا ہے اور اس کے ساتھساتھ مشرق وسطیٰ سے لوگیہاں ہجرت کر کے بھی آ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ناروے کو اپنے قریبی اتحادیوں یورپ امریکہ اور نیٹو کے ساتھ تعلق کو مضبوطبنانا چاہیے۔
یورپ پر حملہ
ہم پچھلے برسوں سے بالکل مختلف صورتحال سے دوچار ہیں۔یورپ کے دفاعی ڈھانچے کو خطرات درپیش ہیں۔اس سسلے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اعتماد کا ماحول پیدا کریں اور غلط فہموں سے بچینے کے ساتھ ساتھ افہام و تفہیم کا ماحول پیدا کریں۔
NTB/UFN