نمائندہء خصوصی
جمعرات کی شام سات بجے کے لگ بھگ اوسلو سٹی کی مصروف شاہراہ میں ایک مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی۔تاہم بس کو فوری طور پر خالی کروا لیا گیا۔کسی قسم کے مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
شعلوں میں گھری بس کافی دیر تک سڑک پر موجود رہی جبکہ اس دوران سڑک کے دونوں جانب ٹریفک رکی رہی۔لیکن ایک بس اچانک اس کے قریب سے گزری جس کی وجہ سے آگ کے شعلے مزید بھڑک اٹھے۔دوسری بس کے گزرنے کے بعد کئی دھماکوں کی آوازوں سے اوسلو مرکز کا علاقہ گونج اٹھا۔اور مرکزی اسٹیشن کا علاقہ دھوئیں کے بادلوں میں گھر گیا۔کچھ دیر بعد پہلے پولیس کی گاڑی نمودار ہوئی اس کے بعد آگ بجھانے والی گاڑی آئی۔
بس میں آگ بھڑکنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس اس بارے میں تحقیق کر رہی ہے۔
resource urdufalak.net