رپورٹ نمائندہء خصوصی
جمعرات کی شام انٹر کلچرل گروپ کے ری ڈئزائننگ پراجیکٹ میں بنائے گئے مختلف ڈئزائن کے تیار کردہ پراڈکٹس کی نمائش کی گئی۔پروگرام کا مقصد اس پراجیکٹ کی افادیتت اور استعمال کو متعارف کرانا تھا۔پروگرام کا ّغاز شاہدہ بی ی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔اس کے بعد پراجیکٹ مینیجر نے تنظیم کے پچھلے سال کے چار پراجیکٹس کے بارے میں مختصراً بتایا۔
پچھلے سال انٹر کلچرل وومن گروپ نے چار پراجیکٹس کامیابی سے مکمل کیے۔اس دوران وبائی مرض کی وجہ سے بہت روکاوٹیں آئیں لیکن تنظیم کی انتظامیہ نے اپنی سربراہ غزالہ نسیم کی قیادت میں مشکل حالات میں بھی اپنا کام جاری رکھا۔ جبکہ لاک ڈاؤن کے دوران تنظیم نے اپنے کورسز اور میٹنگز آن لائن جاری رکھیں۔جن میں نارویجن زبان کی کلاسز،ذہنی صحت کی ورکشاپ اور اپنی مدد آپ کے پراجیکٹس شامل ہیں۔اس دوران انتظامیہ کے تین اراکین خراب حالات کی وجہ سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کر سکے تھے تاہم نئے الیکشن کے ذریعے اس سال نئے ممبران کا چناؤ کر لیا گیا۔اس قدر
نامسائد حالات کے باوجود تنظیم نے گزشتہ برس ایک ملین کراؤن کے لگ بھگ ملنے والی گرانٹ کے پراجیکٹس کامیابی سے مکمل کر لیے۔
اس کے بعد ری ڈیزائننگ کی افادیت کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ کورس اصل میں ایسا کورس ہے جس میں کام کے دوران گروپ کو نارویجن زبان پر عبور بھی حاصل ہوتا ہے جبکہ حساب اور آن لائن مارکٹنگ بھی سکھائی جاتی ہے۔ڈیزائننگ کا یہ کورس خاص طور سے ان خواتین کے لیے بہترین ہے جو کسی بھی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہیں یا اپنے وقت کا بہترین استعمال کرنا چاہتی ہیں۔ اس کورس میں شرکت کرنے والی خواتین ڈیزائن کی تخلیق سے جو خوشگوار احساس حاصل کرتی ہیں اس سے انکے اعتماد اور خوشی میں اضافہ ہوتا ہے
پروگرام میں شریک شرکاء نے انٹر کلچرل وومن گروپ کی کارکردگی کو سراہا۔
پروگرام کے اختتام میں ماہر امور خانہ داری روبینہ جبین اور سمیرا گل نے مہمانوں کی تواضع لذیز ڈشز سے کی۔جن میں سموسے۔ کباب رول، چکن رول اور پیسٹریز شامل تھیں۔حسن آراء نے اس موقع پر خوبصورت اور لذیز پیسٹریز مہمانوں کو پیش کیں۔
source/urdufalak.net
زبردست کام ہے۔ Recycling آج کے دور کی اہم ضرورت ہے ۔ آپ ایسے کام جاری رکھیں اس طرح ہم ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔