نارویجن محکمہء روزگار کو رازداری قوانین کی خلاف ورزی پر پانچ ملین کراؤن جرمانہ

نارویجن ڈاٹا بیس پروٹیکشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ نارویجن محکمہء روزگار کوسابقہ سی وی بیس ڈاٹا میں رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ ملین کراؤن کا جرمانہ کیا جائے گا۔
بیس سال کی مدت کے لیے صارفین کی درخواستیں ان آجروں کو دستیاب تھیں جنہوں نے ڈاٹا بیس میں لاگ ان کیا تھا۔ڈاٹا پروٹیکشن اتھارٹی کے سربراہ جین ڈبل نے کہا کہ کئی لوگوں نے انہیں فون کر کے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ انکا ڈاٹا اتنا کھلے عام دستیاب ہے۔
جب NAV محکمہء روزگار کو پرائیویسی قوانین کی اس خلاف ورزی کا پتہ چلا محکمہء نے فروری دو ہزار بائیس میں اس ڈاٹا بیس میں تلاش کے کئی حصوں کو بند کر دیا۔
پرائیویسی سے متاثرہ افاراد سے بھی رابطہ کیا گیا۔انہیں کہا گیا کہ ہمیں تنقید اور رازداری کی فیس ملتی ہے۔اس معاملے میں ہم نے غلطی کی ہے۔ہم رازداری کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ناو کے ڈائیریکٹر ہنس کرسچن نے ایک پریس ریلیز یں لکھا کہ ذاتی معلومات کو محفوظ ہونا چاہیے۔ہمیں اس سلسلے میں ضابطوں پر چلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ ڈاٹ اپروٹیکشن کے جرمانے کے معاملے میں اپیل نہیں کرے گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں