سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) دین اسلام کے حوالے سے معصوم ذہنوں میں آنے والے سوالات کے دلنشین کہانیوں کی صورت میں ادیب عارف محمود کسانہ کی بچوں اور نوجوانوں کے دوسری کتاب ”سبق آموز کہانیاں 2“کا انگریزی زبان میں ترجمہ Delightful Stories for Children IIکے عنوان سے شائع ہوگیا ہے۔ انگریزی زبان جاننے والوں اور یورپ میں مقیم بچوں اور والدین کی طرف سے یہ اس کتاب کا مطالبہ کیا جارہا تھا جو اس کتاب کی اشاعت سے پورا ہوگیا ہے۔ یہ کتاب www.kisanabooks.se سے حاصل کی جاسکتی ہے اور یہ ایمزون پر بھی دستیاب ہے۔