سن دو ہزار انیس میں دو بیس سالہ نوجوانوں نے میر وول میں واقع ایک پٹرول پمپ کے باہر ایک بیس سالہ نو جوان کو لوٹا اور اسے دھمکیاں دیں۔ ان دونوں نوجوانوں کو شی ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا گیا۔انہوں نے اس بیس سالہ شخص کو اپنی شناخت بتانے پر مجبور کیا اور اسکے اکاؤنٹ سے رقم اپنے اکاؤنٹ میں زبردستی ٹرانسفر کر لی۔پھر انہوں نے اس رقم سے دو آئی فون خریدے۔ڈاکے کے دوران دونوں ملزمان نے ان دونوں افراد کو مارا پیٹا اور انہیں دھمکیاں دیں۔
تاہم مقامی اخبار کے مطابق ابھی تک ملزمان نے اعتراف جرم نہیں کیا جبکہ ان دونوں کا تعلق اوسلو اور اوپے گوڑ سے ہے۔
NTB/UFN