اوسلو کے علاقے wHauke two ہاؤکے ٹومیں اتوار کی صبح پانچ بجے کے قریب تین مسافروں نے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو ذدو کوب کیا، اسے مارا پیٹا اور اسکی ٹیکسی چھین کر فرار ہو گئے۔کچھ ہی دیر بعد ٹیکسی پولیس نے برآمد لر لی۔جبکہ ایک شخص کو ٹیکسی چرانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس آپریشن آفیسر کیمطابق ٹیکسی ڈرائیور کو ان تین آدمیوں کے حملے سے کوئی شدید چوتیں نہیں آئیں۔جبکہ ٹیکسی کو بھی معمولی نقصان ہوا ہے ایسا لگتا ہے کہ ٹیکسی کی ٹکر سڑک کے کھمبے سے ہو گئی تھی۔
ان تینوں ملزمان کی عمریں بیس برس کے قریب تھیں۔
NTB/UFN