ایلنگس رود سینٹراوسلو میں وومن گروپ کا مینا بازار

نمائندہء خصوصی
اتوار کی سہ پہر ایلنگس رود سینٹر میں انٹر کلچرل وومن گروپ نے ایک مینا بازار کا اہتمام کیا۔مینا بازار میں عید الفطر کی مناسبت سے گارمنٹس،جیولری اور کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹالز کا اہتمام کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ بچوں اور خواتین کے مختلف دلچسپ انعامی مقابلے بھی کروائے گئے۔مقابلہ جیتنے والے بچوں اور شرکاء کو گفٹ کارڈز انعام میں دیے گئے۔

source/urdufalak.net

اپنا تبصرہ لکھیں