خواتین اور دھرنا فنڈ

اللہ کا خاص فضل و کرم ہے کہ بندے کو اپنی راہ کے لیئے چنے!پھر اس سے جان و مال کا سودا کرے ، بڑھا چڑھا کر لوٹائے اور اپنی رحمت سے جنت کا حقدار بھی بنادے!!
آپ جانتی ہیں کہ اس وقت ملکی مسائل سے نجات کے لیے مایوس عوام کی امید جماعت اسلامی ہے !! عوام کے حقوق کی جو مضبوط آواز جماعت اسلامی نے اٹھائی ہے وہ ایک بھاری ذمہ داری بھی ہے ، ایک ایسے وقت میں جبکہ ملک کے طول و عرض سے افراد کار ، صلاحیتیں اور توانائیاں اس کام میں لگی ہوئی ہیں ، مالی معاونت بھی
وقت کی اہم ترین ضرورت ہے!
تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی اللہ کے دین کو ضرورت پڑی خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔
خواتین نے ہمیشہ انقلابی تحریکوں کی پشت پناہی کی!۔
خواتین مرکزی نظم نے بھی اپنے کارکن پر اعتماد کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کو حق دو عوام فنڈ میں خواتین کارکنان کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ،امید ہے ہر کارکن دل کھول کر دھرنا فنڈ جمع کرنے کے لئے مستعد ہو جائے گا ۔
حسب روایت فنڈ حلقوں سے اضلاع اور اضلاع سے صوبوں میں جمع ہو گا۔جزاک اللہ

والسلام
ڈاکٹر حمیرا طارق
قیمہ حلقہ خواتین

اپنا تبصرہ لکھیں