اوسلو میں ہیلتھ فیسٹیول کا انعقاد

رپورٹ نمائندہ خصوصی

اوسلو میں اتوار کی دو پہر مختلف تنظیموں نے ایک مشترکہ فیسٹیول کا اہتمام کیا۔اس فیسٹیول میں انتڑ کلچرل وومن گروپ اور لین گروپ کے علاوہ صومالیہ ایتھوپیا، اور مراکش کی تنظیموں نے بھی حصہ لیا۔جبکہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ریمنڈ جو ہانسن نے فیسٹیول کا دورہ کیا۔
فیسٹیول کا مقصد تارکین وطن کو جان لیوا ماراض اور نفسیاتی مسائل سے آگاہ کرنا تھا۔اسی لیے اس کا انعقاد تارکین وطن کے اکثریتی علاقہ گرن لاند تھورگ میں کیا گیا۔تنظیم کے انتظامی امور ایرتھریا کی ہیلتھ گروپ کی سربراہ ولاندا نے کیے۔وولاندا نے فیسٹیوال میں لوگوں کو بلانے کے ؛لیے انائونسمنٹ کی۔

ہیلتھ فیسٹیول میں نارویجن وزارت صحت کے وزیر ریمنڈ نے بھی شرکت کی ۔انہوں نے فیسٹیول میں شریک تنظیموں کے ممبران سے فرداً فرداً گفتگو کی اور انسے ان کے پراجیکٹس کے بارے میں سوالات پوچھے۔
نو جوانوں کیصحت کی تنظیم کی سربراہ سوسانے نے تفصیل س اپنے پراجیکٹس کے بارے میں بتایا۔جسے رایمنڈ نے بہت سراہا۔
انٹر کلچرل وومن گروپ کی نائب صدر شازیہ عندلیب نے بھی انہیں اپنی تنظیم کی کارکردگی اور پراجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیا۔ریمنڈ نے مینٹل ہیلتھ پراجیکٹ میں دلچسپی ظاہر کی اور انہیں صحت کے موضوع پر ہونے والے مباحثہ میں شرکت کی دعوت دی۔

انٹر کلچرل وومن گروپ نے علاقے کے لوگوں کو اپنے پراجیکٹس میں حصہ لینے کی دعوت دی اورانہیں پینٹل ہیلتھ پراجیکٹ کے بارے میں معلومات دی جس میں لوگوں نے دلچسپی ظاہر کی۔
Urdufalak.net/ newsdesk

اپنا تبصرہ لکھیں