رپورٹ نمائندہ خصوصی
گزشتہ ہفتہ بدھ کے روز اوسلو سینٹر لیلے تھورگ این میں انٹر کلچرل وومن گروپ نے خواتین کے لیے کمپیوٹر اور اکائونٹص نارویجن زبان کی مہارت کے ساتھ سکھانے کے کورس کا اہتمام کیا۔ اس سلسلے میںتنظیم کی جانب سے ایک معلوماتی سیمینار منعقد کیا گیا۔اس سیمینار میں خواتین کو معلومات دی گئی کہ یہ کورس کس طرح انکی روزمرہ زندگی میں مفید ثابت ہو سکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ انہیں کورس سکھانے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی معلومات دی گئی اور کورس سکھانے کی ٹیم سے تعارف بھی کیا گیا۔
اس چھ ماہ کے کورس میں خواتین کی دلچسپی کے لیے کمپیوٹڑ کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل ڈیزائننگ بھی سکھائی جائے گی۔یہ کورس ہفتہ میں ایک دن بروز سوموار پانچ سے چھ گھنٹے کے لیے ہو گا۔جبکہ ہر ماہ کے آخری ہفتے میں کورس کے دوران مختلف ٹیکسٹائل پرا ڈکٹس کی نمائش اور سیل کی جائے گی۔
خواتین کی دلچسپی کے لیے انہیں ڈیجیٹل اسکلز کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل ڈیزائننگ بھی سکھائی جائے گی
ڈیجیٹل کورس اینڈ اکائنٹس کی ٹیم میں مدرجہ ذیل معاونین شامل ہیں۔
پراجیکٹ مینیجر شازیہ عندلیب
ڈیزائنر شبانہ خالد
نارویجن ٹیچرز
ہلدے اور سیگورد لیڈرشن
Source/urdufalaknews desk