کیا آپ اپنے اوپر خرچ کر کے پچھتاتے ہیں؟
اندر ہی اندر ہے ایک گلٹ محسوس ہوتا ہے کہ کہیں اور خرچ ہو جاتے تو بہتر تھا؟
اگر ایسا ہے تو آپ کو healing کی ضرورت ہے۔ یہ نارمل نہیں ہے۔ اس کے پیچھے کچھ محسوسات ہیں۔ کچھ ٹراما ز ہیں۔
اگر آپ کا نمبر بہن بھائیوں میں دوسرا یا تیسرا ہے، بچپن سے سیکنڈ ہینڈ کے عادی ہیں تو برینڈ نیو چیز لینے کے بعد آپ کو لگے گا میں اس قابل نہیں تھا/تھی۔ بہت سی چیزیں جو آپ پہلے خرید نہیں سکتے تھے یا میسر نہیں تھیں، ملنے کے بعد آپ کا دماغ کہے کہ “It’s too much, I am guilty” تو آپ کے ذہن کو سمجھانے کے ضرورت ہے۔ “You deserve that” ۔
آپ کو یہی سکھایا گیا ہے کہ پیسہ برا ہے، پیسے کی بات کرنا غلط، امیر ہونا ایک عیب اور غربت میں ساری اچھائیاں ہیں۔
گویا آپ کے نزدیک انسانیت کا معیار پیسہ ہے۔ امیروں کے دل اچھے نہیں ہو سکتے اور غریبوں کے رویے برے نہیں ہو سکتے یا امیر انسان احساس سے عاری اور غریب سراپا احساس ہوتے ہیں۔ حقیقت یہ بالکل نہیں۔
اچھائی یا برائی کا پیسے سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ تربیت اور سوچ میں وسعت انسانیت کی محتاج ہے۔