iیو این آئی کا ادارہ نا قابل واپسی پناہ گزینوں کو ملازمت فراہم کرنے کا حامی

یو این آئی کے ادارے کا موقف یہ ہے کہ ایسے پناہ گزین جن کے پاس ناروے میں ں رہنے کا ویزہ نہیں ہے لیکن وہ واپس بھی نہیں جا سکتے کو یہاں ملازمت کی اجازت ملنی چاہیے اس لیے کہ ملازمت انسان کی صحت اور روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے ایسے پناہ گزینوں کو کیمپوں میں رکھا جاتا ہے جہاں انہیں گزارے کے لیے معمولی رقم دی جاتی ہے۔ یہ نقطہ اس وقت سامنے آیا جب عدالت نے ایک کمپنی کے مینیجر کو ایک ایسے ہی پناہ گزین کو ملازمت دینے پر سزا سنا دی تھی۔کمپنی مینیجر آرنے کو ملازمت سے سبکدوش کر کے ایک سال قید کی سزا اوسلو ڈسٹرکٹ میں سنائی گئی تھی۔
جبکہ اوسلو کے سابقہ بشپ گنار سترولسیت بھی اسی قسم کے کیس میں عدالت میں پیش ہو گا۔بشپ گنار کا موقف یہ ہے کہ اس نے بھی کئی برس تک ایک ایسے ہی پناہ گزین کو ملازمت دی۔ اسکا یہ عمل کرسچن مذہب کے مطابق تھا اس لیے وہ اسکی سزا بھگتنے کے لیے تیار ہے۔گنار نے یہ بیان نارویجن اخبار ہمارا وطن سے گفتگو کے دوران بتائی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں