یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی جہازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کی امید پیدا ہو گئی۔عالمی ہوابازی کی تنظیم کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آڈٹ سے متعلق مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے بعد امید کی جارہی ہے کہ پاکستانی ہوائی جہازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کے امکانات پیدا ہوجائے گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے اہم شعبہ جات کے آڈٹ سے متعلق عبوری رپورٹ جاری ہوئی ہے
، ”اکا ”نے سول ایوی ایشن کی 72.77فیصد رینکنگ جاری کردی۔اس حوالے سے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ” اکا” کی آڈٹ ٹیم 15دن میں حتمی رپورٹ ایس ایس سی کو فراہم کرے گی، رپورٹ کی سفارشات کی مد میں پاکستان پر پابندی ختم ہونے کے امکانات ہیں۔”اکا” کی جانب سے سگنی فیکنٹ سیفٹی کنسرن ختم کردی جائے گی۔عالمی تنظیم کی جانب سے رسمی رپورٹ چند ہفتوں میں منظر عام پر لائی جائے گی۔پابندی کے خاتمے کے بعد پی آئی اے یورپ کے لیے اپنی پروازوں کا آغاز کرسکے گا۔