آربائیدر پارٹی کی ڈپٹی صدر ہادیہ تاجک نے ایسے طلباء کو جو کہ اولڈ ہومز اور نرسنگ ہومز میں پریکٹس کریں گے کو نرسنگ ہومز کے ساتھ سستی رہائشیں فراہم کرنے کی تجویز دی ہے۔یہ بل آج بروز سوموارپارلیمنٹ میں بحث کے لیے پیش کیا جائے گا۔یہ تجویز ہالینڈ میں عمل کیے جانے والے منصوبے سے متاثر ہو کر دی گئی ہے۔جبکہ یہ اگلی ٹرم کے لیے آربائیدر پارٹی کا کے اس منصوبے کا حصہ ہے جو کہ معمر افراد کی دیکھ بھال سے متعلق ہے۔
اس اسکیم کے مطابق وہ طلباء جو کہ ہر ماہ کچھ وقت فلاحی طور پر نرسنگ ہومز میں کام کے لیے استعمال کریں گے انہیں یہ سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ انکی رہائش کا مسلۂ حل ہو سکے۔
ہادیہ تاجک نے نارویجن نیوز چینل این آ رکے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس اسکیم کے کئی فوائد ہیں ایک تو اس سے پیشہ ورانہ مہارت میں مد ملے گی دوسرے نوجوان اور بوڑھے تنہائی کا شکار ہونے سے بھی بچ جائیں گے۔
برگن میں یونورسٹی پارلیمنٹ کے چئیر مین H229kon Randgaard Mikalsen نے کہا کہ ا سسے طلبا ے کو رہائش فراہم کرنے کے مسلئے سے نبٹا جا سکے گا ج وکہ ہمیشہ ہی کم مئیسر ہوتی ہیں لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ طلباء کو سستی لیبر کے طور پر استعمال کیا جائے بلکہ انہیں اضافی مدد کے لیے کام کرنا چاہیے۔
NRK/UFN