آسٹریلوی ٹی 20 لیگ ’بیگ بیش‘ میں اپنی سپیڈ کا جادو جگانے والے حارث رو¿ف نے دل جیتنا بھی شروع کر دیئے ہیں ، کھلاڑی نے وہ گیند جس سے انہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں تھیں ایک بھارتی پنجابی کو دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جب حارث روف سے پوچھا گیا کہ وہ گیند انہوں نے اس شخص کو کیوں دی تو کھلاڑی کہنے لگے جب میں میچ کیلئے گراﺅنڈ میں آیا تو اس نے مجھ سے پوچھا کہ میں کہاں سے ہوں ؟ میں نے اس شخص کوبتایا کہ میں پاکستان سے ہوں تو وہ بھارتی شخص رو پڑا اور اس نے مجھے گلے سے لگا لیا ۔
حارث روف نے کہا کہ وہ بھی اس سب معاملے میں کافی جذباتی ہو گئے تھے تو و ہ گیند انہوں نے اس بھارتی پنجاب کو دے دی ۔ حارث روف نے بگ بیش لیگ میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے اور ہر طرف اب ان کے ہی چرچے ہو رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی کھلاڑی کے اس عمل کو بے حد سراہا جارہاہے ۔