ناروے میں روزگار دلانے کے ادارے ناو نے طویل انتظار کرنے والوں سے معذرت کی ہے۔یہ معذرت اس وقت کی گئی جب این آر کے چینل نے ایک خاتون کا بیان کیا جسے اپنی سوشل کی درخواست کی منظوری کے لیے اڑھائی برس تک انتظار کرنا پڑا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ تکلیف کی وجہ سے کام نہ کر سکنے والوں کی درخواستوں میں ذیادہ وقت لگ جاتا ہے کیونکہ اسکی جانچ کے لیے کئی مراحل ہی طے کرنے پڑتے ہیں۔مگر ہم سو نہیں رہے ہوہتے۔یہ بیان ناو کے شعبہء شکایات کی ہیڈ Grete B248rsheim نے کہی۔
انہوں نے کہا کہ معذوری کی رد کی ئی درخواستوں کی اپیل میں عام طور سے آٹھ ماہ کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔جبکہ پارلیمنٹ نے اسے چار ماہ میں نبٹانے کا کہا ہے ۔ہم لوگ کوشش کر رہے ہیں کہ یہ درخواستیں جلد از جلد نبٹائی جا سکیں۔
NTB/UFN