ارطغرل غازی میں “دوآن ایلپ”کا کردار نبھانے والے جاوید جیتن گنیر نے جلد پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کو اپنا دوسرا گھر تصور کرتا ہوں اور جلد ہی پاکستان کا دورہ کروں گا۔خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ارطغرل غازی کے پاکستان ٹیلی ویڑن پر نشر ہونے کے بعد ناظرین کی جانب سے ملنے والے پیار اور محبت پر میں پاکستانیوں کا بے حد مشکور ہوں۔ کیونکہ انہیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ پاکستانیوں کی جانب سے ارطغرل غازی ڈرامے پر بہت اچھا اور مثبت رسپانس آرہا ہے، جو کہ میرے لیے باعث فخر ہے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے پاکستانی ترکی کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ اسی طرح سے میں بھی پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں کیونکہ میں نے اپنے پاکستانی دوستوں سے یہی سب کچھ سیکھا ہے۔جاوید جیتن گنیر کا کہنا تھا کہ ارطغرل غازی کے پہلے سیزن کی شوٹنگ سے قبل 6 ماہ تک مجھے تلوار بازی نہیں آتی تھی۔تاہم چھ ماہ کی جدوجہد کے بعد میں نے تلوار بازی پر عبور حاصل کر لیا ہے۔