نمائندہ خصوصی اردو فلک ڈاٹ نیٹ
انٹر کلچرل وومن گروپ کی سربراہ محترمہ غزالہ شاہین صاحبہ نے انتہائی مسرت سے یہ اطلاع دی ہے کہ وومن گروپ کا ایک پراجیکٹ برائے برابری کے حقوق منظور ہو گیا ہے۔انٹر کلچرل وومن گروپ پچھلے آٹھ برسوں سے عورتوں اوربچوں کے حقوق کے لیے کام کر رہا ہے۔اس کے تحت پچھلے دنوں تیراکی کا کورس خواتین کا ڈرائیونگ کورس اور فری نارویجن زبان سکھانے کے کورسز نہائیت کامیابی سے ہمکنار ہو چکے ہیں۔جبکہ اس کے علاوہ تنظیم کے تحت کئی سیمینار صحت اورمعاشرتی مسائل کے حل کے لیے پیش کیے جا چکے ہیں۔ان میں شوگر کی بیماری،پاکستانی کمیونٹی میں ذات کے مسائل کی وجہ سے شادیوں میں رکاوٹ کے مسلہے اور بچوں کی تربیت اور بارنے ورن کے مائل شامل تھے۔
اس کے علاوہ انٹر کلچرل وومن گروپ کے زیر اہتمام مینا بازار،عید ملن پارٹی،اور جشن بہار فیسٹیول جیسے کامیاب پروگرام بھی پیش کیے گئے۔