ان جوگرز کی قیمت 64 کروڑ روپے ہے، ان میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ آپ بھی جانئے

ان جوگرز کی قیمت 64 کروڑ روپے ہے، ان میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ آپ بھی جانئے

2016ءمیں نیویارک کے لائف سٹائل لیبل Bicion کی طرف سے Mache Custom Kicksکے ساتھ اشتراک سے جوگرز کا ایک ماڈل متعارف کروایا گیاجو آج تک کے دنیا کے مہنگے ترین جوگرز ہیں۔ ان کی قیمت 40لاکھ ڈالر (تقریباً 64کروڑ روپے)رکھی گئی تھی۔ میل آن لائن کے مطابق ان جوگرز میں سفید ہیرے اور نیلم 18قیراط سفید سونے کے خولوں میں جڑے گئے ہیں۔ ان کے تسموں میں بھی ہیرے لگائے گئے ہیں اور یہی ان جوگرز کی قیمت اتنی زیادہ ہونے کی وجہ ہے۔

اس کے علاوہ بھی کئی مہنگے ترین جوگرز مارکیٹ میں متعارف کروائے جا چکے ہیں۔ ایکس ڈیور (x Dior)کے جوگرز بھی انہی میں سے ایک ہیں جن کی قیمت 14ہزار پاﺅنڈ(تقریباً ساڑھے 30لاکھ روپے) ہے۔ معروف برانڈ گوچی کے سکرینر سنیکر کی قیمت 1ہزار 70پاﺅنڈ (تقریباً 2لاکھ 33ہزار روپے) اور جرمن فیشن ڈیزائنر فلپ پلین کے ڈیزائن کردہ جوگرز پلین ہائی ٹاپس کی قیمت 3ہزار 855پاﺅنڈ (تقریباً 8لاکھ 41ہزار روپے)ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں