اوسلو میں اسکول کی چھت سے گزشتہ اتوار کے روز ایک پندرہ سالہ طالبعلم گر کر شدیدز خمی ہو گیا ہے۔اس کے سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہے۔
پندرہ سالہ طالبعلم پانچ میٹر کی بلندی سے شییشے کے گمبد سے کنکریٹ کے فرش پر جا گرا۔اسے فوری طور پر فضائی ایمبولنس کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اولیوال ہسپتال میں علاج کی غرض سے منتقل کیا گیا ہے۔پولیس آفیسر کرستیان کرون Christian Krohn Engeseth نے نارویجن اخبار وی جی کو بتایا ہے کہ لڑکے کو طبی امداد پہنچانے کے لیے فضائی ایمبولنس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔جب اسے ہسپتال منتقل کیا گیا وہ بیہوش تھا۔جبکہ اخبار وی جی کے نمائندے سب سے پہلے جائے حادثہ پہ پہنچے۔
اب تک جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق حادثہ کے وقت اسکول کی چھت پر آٹھ لڑکے موجود تھے۔وہ اس وقت وہاں کیا کر رہے تھے یہ معلوم نہیں ہو سکا۔تاہم ان میں سے چار لڑکوں سے پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔زخمی لڑ کے کی حالت پہلے سے بہتر تو ہے مگر خطرے سے باہر نہیں ہے۔
NTB/UFN