اوسلو میں الیکٹرک اسکوٹر سوار راہگیر عورت کو ٹکر مارنے کے الزام میں گرفتار

اوسلو کے مرکزی علاقے گرن لاند سے جمعرات کی رات ایک تیس سالہ شخص نے ایک راہگیر عورت کو الیکٹرک اسکوٹر سے ٹکر ماری۔ملزم راہگیر عورت کو ٹکر مار کر جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔جسے بعد میں اوسلو پولیس نے گرفتار کر لیا۔اس شخص پر وبائی مرض کے حفاظتی اقدامات اور قانون کی خلاف ورزی کا الزام بھی تھا۔تفتیش جاری ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں