اوسلو میں ساٹھ سال سے ذائد عمر کے افراد اور نو جوانوں میں ملک ے باقی حصوں کی نسبت دل کے امراض میں کمی واقع ہوئی ہے۔ساٹھ سال کی عمر کے بعد کینسر اور دیگر جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔جبکہ نو جوانوں میں زخمی ہونے کے واقعات ذیادہ ہوتے ہیں۔ہو سکتا ہے ایسا اس لیے ہے کہ نو جوان ذیادہ متحرک ہوتے ہیں۔
جبکہ بیس اور چالیس سال کے افراد اوسلو کی اکثریتی آبادی ہے۔اوسلو کے مقابلے میں سون اور فیور دانے Sogn og Fjordane میں اکثر افراد کی عمریں ساٹھ سال سے ذائد ہیں۔یہاں دل کے مریض اوسلو سے ذیادہ ہیں۔اس سے دونوں کاو نٹیز کے درمیان عمر کے لحاظ سے لوگوں میں امراض کا رجحان پتہ چلتا ہے۔
NTB/UFN