اپ لینڈ کے مرکزی علاقے سوندرے پارک کے موڑ پر یہ تصادم جمعرات کی شام کو ہوا۔یہ حادثہ اپ لینڈ کے مرکز میں پیش آیا۔نیز چینل این آر کے کے مطابق جمعرات کی شام تین بسوں اور کئی گاڑیوں کا تصادم ہوا۔عینی شاہدوں کے مطابق ایک بس میں آگ بھڑک اٹھی۔مگر آگ پر جلد ہی قابو پا لیا گیا۔حادثہ میں تین مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔جبکہ کسی کے بھی شدید ذخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔موقع پر موجود لوگوں کے مطابق یہ حادثہ بہت اچانک ڈرامائی طور پر پیش آیا۔
NRK/UFN