ایران نے اپنا خطرناک ترین ہتھیار امریکہ کے خلاف میدان میں لانے کا اعلان کردیا، دنیا کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ پیدا ہوگیا

bb

سابق امریکی صدرباراک اوباما نے کئی سال کی جدوجہد کے بعد ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات کی تاریخی کشیدگی میں کچھ کمی واقع ہوئی لیکن ڈونلڈٹرمپ نے آتے ہی ایران کے ساتھ پھر محاذ کھول دیا اور دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔ اب ان دھمکیوں کے جواب میں ایران نے ایسا قدم اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے کہ دنیا کے امن کے لیے بڑاخطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ جلد اپنے جنگی بحری بیڑے امریکہ کے سرحدوں کے قریب بھیجے گا تاکہ ڈونلڈٹرمپ کی اشتعال انگیزی کا جواب دیا جا سکے۔

یہ اعلان ایرانی نیوی کمانڈر ریئرایڈمرل حسین خانزادی نے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ایک جنگی بیڑہ خلیج میکسیکو میں اور دوسرا بحراوقیانوس میں بھیجا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی جنگی بیڑے باقاعدگی کے ساتھ خلیج فارس میں موجود رہتے ہیں اور ایرانی حملہ آور جہازوں کے ساتھ ان کا تصادم ہوتا رہتا ہے، جس پر ایران کو شدید تحفظات لاحق ہیں۔ ایڈمرل خانزادی کا کہنا تھا کہ ”ایران اور امریکہ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ایسے میں ہم اپنے جنگی بیڑے امریکہ کی سرحدوں کے قریب بھیج کر اس کے دروازے پر اپنے ملک کا جھنڈا لہرائیں گے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں