ہالڈن کے علاقے Kj248lsen میں ایک چھوٹا پرائیویٹ ہوائی جہاز گرنے سے ساٹھ سالہ شخص ہلاک ہو گیا۔ڈیوٹی پر موجود ریسکیو لیڈر St229le Jamtliجامتلی نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہماری معلومات کے مطابق جہاز میں ایک ہی شخص سوار تھا۔جہاز کے ساتھ کیا ہوا اس کا ابھی تک علم نہیں ہو سکا۔
پولیس نے اس شخص کو پہچان لیا ہے تاہم ابھی تک اسکے عزیزو اقارب سے رابطہ نہیں ہوا۔پولیس اس سلسلے میں تفتیش کر رہی ہے کہ آیا جہاز میں کوئی اور شخص بھی موجود تھا۔پولیس نے ہوائی جہاز کے ٹکڑے جائے حادثہ سے اکٹھے کر لیے ہیں۔حادثہ کی اطلاع آج صبح JRCCجے آر سی سی نے ساڑھے آٹھ بجے دی۔
NTB/UFN