جنوبی افریقہ کے ہیرونیلسن منڈیلا کے پوتے لاہور پہنچ گئے،مانڈلا منڈیلا کا اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے،وہ مینارپاکستان پرتاجدار ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منڈیلا لاہور پہنچ گئے ،پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوں اورکارکنوں نے ان کااستقبال کیا،مانڈلا منڈیلا مینار پاکستان پر تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کریں گے ،نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منڈیلاجنوبی افریقہ کے ممبرآف پارلیمنٹ ہیں۔