رنگ ریک جیل میں ایک مجرم نے اپنے ساتھی مجرم کو جان سے مار ڈالا۔جیل میں جرم کرنے والا مجرم پہلے سے ایک قتل کے الزام میں سترہ برس قید کی سزا بھگت رہا تھا۔مجرم کو رنگ ریک جیل سے درامن جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔مجرم نے پولیس کے ساتھ گفتگو کرنے سے انکار کر دیا ہے تاہم پولیس موقعہ پر موجود دیگر عینی شاہدوں سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔پولیس نے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ یہ مجرم بھی اپنا بیان ریکارڈ کروائے گا۔فی الحال مجرم کو دو ہفتے کے لیے قید تنہائی میں رکھا جائے گا۔
جس شخص کو قیدی نے قتل کیا ہے وہ شخص بچوں پر نا جائز تشدد کے الزام میں سزا بھگت رہا تھا۔اس بارے میں لوگوں کی رائے یہ ہے کہ ایسے مجرموں کو جیل میں دیگر مجرموں سے الگ رکھنا چاہیے کیونکہ بچوں پر تشدد کرنے والے مجرم اکثر دوسروں مجرموں کی نفرت اور تشدد کا نشانہ بنتے ہیں۔
NTB/UFN