دبئی والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ بس آن ڈیمانڈ سروس کو ایک ماہ کے لیے مفت کر دیا گیا ہے۔دبئی میں رہنے، والے اب چار ہفتے تک بس آن ڈیمانڈ سروس کو بالکل مفت حاصل کر سکیں گے۔ یہ سروس شہر کے 4 علاقوں کے لیے شروع کی گئی ہے۔
نجی نیوز چینل اے آر وائی کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ ادارہ منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر عادل شاکری کا کہناہے کہ اس سروس کے ذریعے مسافر کو گھر، دفتر یا اس کے قریب ترین مقام سے پبلک بس سروس یا میٹرو اسٹیشن تک مفت سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔اس سروس کے ذریعے مسافر اپیلی کیشن سے اپنی منزل پر باآسانی پہنچ سکتا ہے، ایپلی کیشن سے نشست کی نشادہی، وقت اور مسافت سے بھی آگاہی حاصل کی جاسکتی ہے۔ابتدائی طور پر چار ماہ کے لیے یہ سروس مفت ہے جس کے بعد فروری 2021 تک 20 سے 30 فیصد رعایت دی جائے گی۔