رپورٹ وسیم ساحل
ملک کی اعلیٰ ملٹری اور سول قیادت نے اعلادہ کیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب آکری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے گا اور دہشتگردی کے نظریے کو شکست دینے کیلئے دہشتگردوں کی مدد کرنے والوں یا ان کے حمایتیوں کے ساتھ بھی دہشتگردوں جیسا ہی سلوک کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی ملٹری آپریشنز ، ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس ، ڈی جی آئی ایس پی آر سمت وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار شیریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے اور اب نہ صرف دہشتگردوں بلکہ ان کے حمایتیوں اور مددگاروں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
وزیر اعظم نے شرکاء کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم پالیسی کے مسودے پر بھی اعتماد میں لیا۔ نواز شریف نے دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں میں فوج اور سول سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ وزیر خزانہ نے شرکاء کو مالی تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ فوجی قیادت نے دہشتگردی کے خامتے کیلئے سول قیادت کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیااور
قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن ضرب عضب اور خیبرون کے دوران حاصل ہونے والے اہداف پر سول قیادت کو اعتماد میں لیا۔