وسیم ساحل
عمران خان اور ریحام خان کی شادی کے ہر طرف چرچے ہیں اور شادی ہوتے ہی’کپتان‘ نے سول
نافرمانی تحریک ختم کردی جس پر کہاجارہاہے کہ ریحام خان نے وہ کام کردکھایا جو حکومت اوراتحادی جماعتیں نہیں کرسکیں ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے بجلی کے بل عمران خان نے اداکردیئے ہیں جس کی تصدیق آئیسکو حکام نے بھی کردی ہے ۔ آئیسکوحکام کے مطابق عمران خان نے سرچار ج سمیت دومیٹرز کے ایک لاکھ باون ہزار روپے کے بقایات جات اداکردیئے جس کے بعد اُتارے گئے میٹر دوبارہ نصب کرکے بنی گالہ ہاﺅس میں بجلی فراہم کردی گئی ۔
ذرائع کے مطابق دومیٹرز کے بل جمع کرائے گئے ہیں جن میں گھر اور سرونٹ کوارٹرکا میٹرشامل ہے جو باالترتیب ایک لاکھ سینتیس ہزار اور پندرہ ہزار روپے تھے ۔
۔ یادرہے کہ سول نافرمانی تحریک کے تحت عمران خان نے اگست 2014ءسے بجلی کے بل جمع نہیں کرائے تھے