امریکا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 2لاکھ 5ہزار ہوگئی ہے، امریکا میں اب تک 68لاکھ 97 ہزار 661 وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں کیسز کی مجموعی تعداد 71 لاکھ سے بڑھ گئی ہے، بھارت میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہزار 142اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 91ہزار 163ہوچکی ہے، بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 83 ہزار 347 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 57 لاکھ سے بڑھ گئی ہے.
سعودی عرب نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے انڈیا سے آنے اور جانے والی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے، انڈیا کے علاوہ سعودی عرب نے برازیل اور ارجنٹائن سے آنے جانے والی پروازوں پر بھی پابندی لگا دی ہے، یورپ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 50لاکھ سے بڑھ گئی ،ان میں سے نصف کیسز کا تعلق روس، اسپین ، فرانس اور برطانیہ سے ہے .
عالمی ادارہ صحت کے مطابق یورپ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 3لاکھ 80ہزار نئے کیسز سامنے آئے جو کورونا کے آغاز سے اب تک اس خطے میں سب سے بڑی تعداد ہے ، دوسری جانب دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 9لاکھ 71ہزار افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔