سٹاک ہوم( عارف کسانہ) عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر سویڈن میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام سابقہ روایات کے تحت اس مرتبہ بھی محفل میلاد منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ محفل میلاد مورخہ ٨ جنوری بروز جمعرات شام پانچ بجے پاکستان ایمبسی میں منعقد ہوگی۔ سفیر پاکستان جناب طارق ضمیر نے سٹااک ہوم میں موجود پاکستانیوں کو شرکت کی دعوت دیتے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اس محفل میلاد میں بھر پور شرکت کریں گے۔