پاکستانی آٹھ سالہ بچے نے کم عمرترین آئی ٹی سیکیورٹی سرٹیفائیڈ کا اعزازحاصل کرکے دنیا بھرمیں ملک کا نام روشن کردیا ہے۔ لاہور کے علاقے قلعہ لکشمن سنگھ سے تعلق رکھنے والے 8 سالہ محمد ہزیر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی کا امتحان انٹرنیشنل کمپیوٹرڈرائیونگ لائسنس سے پاس کیا جہاں مجموعی طور پر ایک کروڑ 20 سے زائد طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں، ہزیر نے آئی ٹی سیکیورٹی کے امتحان میں 78 فیصد نمبرحاصل کئے۔ اس موقع پرمحمد ہزیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے راولپنڈی پولیس کی ویب سائٹ ہیک ہونے کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ ہماری حکومت کا سیکیورٹی لیول نہایت کمزور ہے جس بعد میں نے آئی ٹی سیکیورٹی کی کلاسز لینے کا فیصلہ کیا۔ محمد ہزیر 3 بہن بھائیوں میں سب سے بڑا اورایک نجی اسکول میں چوتھی جماعت کا طالب علم ہے، ہزیرکے اہل خانہ اس کی اِس بڑی کامیابی پرپھولے نہیں سمارہے اورخاندان والوں کا کہنا ہے کہ ہزیر گھرمیں عام بچوں کی طرح کھیل کود کی بجائے لیپ ٹاپ کے ساتھ وقت گزارتا ہے جب کہ اس کے چھوٹے بہن بھائی بھی اس کی دیکھا دیکھی یہی کام کرتے نظر آتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی لڑکی ارفع کریم رندھاوا نے 9 برس کی عمر میں مائیکروسافٹ پروفیشنل کا امتحان پاس کر کے کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ کا اعزاز حاصل کیا تھا تاہم وہ طویل علالت کے بعد جنوری 2012
میں 16 سال کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں
Post Views: 146