شنیرا اکرم نے سپیشل اولمپک کے حوالے سے خصوصی بچوں کیساتھ میراتھن ریس میں دوڑ لگا دی

شنیرا اکرم نے سپیشل اولمپک کے حوالے سے خصوصی بچوں کیساتھ میراتھن ریس میں دوڑ لگا دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم پوری طرح پاکستان کے رنگ میں رنگ چکی ہیں اور ان کی سرگرمیوں کو دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ جیسے وہ پیدا ہی پاکستان میں ہوئی ہیں۔اب شنیرا اکرم کی ایسی تصاویر سامنے آگئی ہیں جن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کے دل میں انسانیت اور پاکستانیوں کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔اب انہوں نے خصوصی بچوں کیلئے منعقد کی گئی واک میں بھی دوڑ لگائی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سپر سٹار  وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے چھٹی کے روز  اتوار کے دن کو یادگار بنانے کی ٹھانی اور کراچی میں سپیشل اولمپک اور خصوصی بچوں کی حمایت کیلئے میراتھن ریس میں شرکت کی ۔واضح رہے کہ آج اکرم فانڈیشن کی جانب سے معین خان کرکٹ اکیڈمی میں رن واک کا انعقاد کیا گیا جس میں شنیرا اکرم نے خاص طور پر شرکت کی ۔

واک کا مقصد فنڈز جمع کرنا اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں سپیشل کمیونٹی بارے آگاہی پیدا کرنا تھا۔بعدازاں شنیرا اکرم نے اپنی تصاویر انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جن کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔خیال رہے کہ شنیرا اکرم سابق کپتان وسیم اکرم کی دوسری اہلیہ ہیں اور ان کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں