?شہدا پشاور کے شہید طلباءکی تصاویر میں امریکی بچے کی تصویر

Noh Pozner

نوح پونزر

وسیم ساحل 

 سانحہ پشاور کے شہیدوں کی تصاویر پاکستان کے ساتھ ساتھ عالمی میڈیا میں بڑے پیمانے پر نظر آئیں لیکن ان شہید طلباءکی تصاویر میں ایک مسکراتے ہوئے ننھے بچے کی تصویر بھی شامل ہوچکی ہے جو دراصل اس سانحے میں نہیں بلکہ امریکا کے ایک سکول میں فائرنگ سے جاں بحق (Noah Pozner )ہوا اوراس کا نام نوح پوزنر

اگرچہ یہ تصویر دنیا بھر کے اخبارات میں شائع ہوچکی ہے اور نیوز چینلز پر بھی اسے دکھایا جاچکا ہے مگر تاحال یہ واضح نہیں کہ یہ تصویر سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کی تصاویر میں کس نے، کب اور کیوں شامل کی۔ پاکستان کے ایک صف اول کے اخبار کے ایک معروف صحافی نے اپنی ایک ٹویٹ میں اس بات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ یہ تصویر امریکا میں سینڈی  ہک نامی سانحے میں نشانہ بننے والے بچے کی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے لیکن تاحال یہ ایک معمہ ہے کہ یہ غلطی کیسے ہوئی اور اس کا ذمہ دارکون ہے۔

 سینڈی ہک سانحہ 2012ءمیں امریکی ریاست کنیٹیکٹ میں پیش آیا جہاں ایک جنونی شخص نے ایک پرائمری سکول میں گھس کر 20 ننھے بچوں کو گولیوں سے چھلنی کردیا اور نوح  پوزنربھی انہیں بچوں میں سے ایک تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں