فریدرکستادمیں خود ساختہ پولیس اہلکار وں کا گشت

صوبہ اوسفولڈکے شہر فریدرکستاد میں مقامی پولیس نے پولیس کی وردی میں ملبوس اوڈین گروپ کے افراد کو گرفتار کرلیا۔یہ گروہ فریڈرکسٹاڈ کے مرکز میں جمعہ کی رات گشت کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔مشرقی پویس کے آپریشن مینیجر تھیریے کے مطابق پولیس اسٹیشن کو ایک فون کا موصول ہوئی جس میں یہ شکائیت درج کرائی گئی تھی کہ تین افراد ایک گروہ کی صورت میں گشت کر رہے ہیں۔انہوں نے پولیس کی وردی پہن رکھی ہے۔
پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پہ پہنچ کر انہیں وردی اتارنے کا حکم دیا جو کہ عورت نے مان لیا باقی دو افراد کو سینٹر سے نکا دیا گیا۔مقامی اخبار کے مطابق کچھ دیر بعد یہ گروہ پویس اسٹیشن پہنچا اور پولیس سے گشت کرنے کا حق مانگا جو کہ پولیس نے نہیں دیا۔مارستاد Marstad. کا کہنا ہے کہ شہر میں گشت کرنے کا حق صرف پولیس کو حاصل ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں