صوبہ اوسفولڈ کے شہر فریدرکستاد کے ایک رہائشی بلاک میں کل رات آتشزدگی کے نتیجے میں تیرہ افرادزخمی جبکہ سترہ افراد بے گھر ہو گئے۔آتشزدگی کی وجہ سے پچاس افرادسے گھر خالی کروا لیے گئے۔
زخمی ہونے والے افراد میں سے تین پولیس کے افراد بھی شامل ہیں جو کہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ نو زخمیوں کوایمرجنسی کلینک میں جبکہ ایک کو ایک کو اے ی AE clinicکلینک کے ایمرجنسی وارڈ میں علاج کے لیے داخل کر وادیاگیا ۔تاہم کوئی بھی زخمی خطرناک حالت میں نہیں ہے۔
فائر بریگیڈکا عملہ آدھی رات کے بعد آگ پر قابو پا سکا۔یہ آگ فریدرکستادکے علاقے Teglverksveien 15, کے بلاکس میں لگی تھی۔آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے بڑی تعداد میں آگ بجھانے والے عملے پولیس اور ایمبولینس نے حصہ لیا۔
Source: NTB scanpix /UFN