نارویجن محکمہء روزگار نے کل ایک سو تراسی میں سے ستانوے افراد کے فراڈ کا انشاف کیا ہے۔ان افراد کی عمریں تیسا ور پچاس برس کے درمیان ہیں۔محکمہ کے سربراہ سورّے نے روزنامہ نارنگس آویسن Sverre Lindahl . سے کہا کہ یہ لوگ پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں جبکہ ان میں اکثریت مردوں کی ہے۔
محکمہ کے ڈائیریکٹر لنڈھال Lindahl نے کہا کہ ان میں سے کچھ کیسز ہم عدالت میں لے جاتے ہیں ۔ہم پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں لیکن سب کیسز نہیں لے جائے جاتے بلکہ ہم اکثر رقم کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ایسے افراد ممحکمہء کی مالی امداد سے محروم ہو جاتے ہیں۔اس سلسلے میں فراڈ کی رقم کا تعین کرنا مشکل کام ہے۔
کچھ برس پہلے پروبا تحقیقاتی کیمشن Proba social نے محکمہ میں آٹھ ملین کی رقم کے فراڈکا تخمینہ لگایا تھاجو کہ کل رقم کا کچھ حصہ ہے۔اس لیے کہ ہم لوگ تمام فراڈ کیسز کو نہیں لیتے بلکہ صرف بڑے فراڈ کے کیسز پر ہی کام کیا جاتا ہے۔
NTB/UFN