معروف خاتون ماڈل کا ائیرلائن سے جھگڑا، جہاز2 گھنٹے لیٹ کروادیا، کس بات پر لڑائی ہوئی اور اب اسے کیا سزا دی جارہی ہے؟ جان کر کوئی مسافر غلطی سے بھی ایسی حرکت نہ کرے

معروف خاتون ماڈل کا ائیرلائن سے جھگڑا، جہاز2 گھنٹے لیٹ کروادیا، کس بات پر لڑائی ہوئی اور اب اسے کیا سزا دی جارہی ہے؟ جان کر کوئی مسافر غلطی سے بھی ایسی حرکت نہ کرے

 کچھ لوگ اپنی طاقت اور دولت کے نشے میں اس قدر مست ہوتے ہیں کہ خود کو ہر قانون سے ماورا سمجھنے لگتے ہیں ۔ طاقت اور دولت کے تو یہ اثرات ہوتے ہی ہیں لیکن بعض اوقات بے پناہ شہرت مل جانے پر بھی کچھ لوگ خود کو الگ مخلوق سمجھنے لگتے ہیں۔ کچھ ایسی ہی معاملہ مشہور ماڈل الیسا آرشوینا کا ہے، جو مشہور فٹ بالر آندرے آرشوین کی اہلیہ بھی ہیں۔ ان محترمہ نے اپنی بچی کی آیا کو بھی اپنے ساتھ بزنس کلاس میں بٹھانے پر ایسا جھگڑا کھڑا کیا کہ پرواز ہی دو گھنٹے لیٹ ہو گئی، حالانکہ کہ آیا کہ لئے انہوں نے اکانومی کلاس کا ٹکٹ لیا ہوا تھا۔ الیسا نے اپنی شہرت اور مقبولیت کا رعب جھاڑنے کے لئے پرواز تو دو گھنٹے لیٹ کروا دی لیکن شاید انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ حرکت انہیں کتنی مہنگی پڑنے والی تھی۔

الیسا نے جنوری کے مہینے میں ماسکو سے الماتی جانے والی ایک پرواز میں جھگڑا کرکے اس کی روانگی میں دو گھنٹے تاخیر کروائی تھی جس کے بعد اسے زبردستی جہاز سے اتاردیا گیا تھا۔ ایروفلوٹ ائیرلائن نے الیسا کو صرف طیارے سے نکال ہی نہیں تھا بلکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی تھی جس کا فیصلہ اب آ گیا ہے۔ عدالت نے الیسا کو پرواز کی تاخیر کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 12500 پاﺅنڈ (تقریباً 12 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانہ کر دیا ۔ جرمانے کی یہ رقم نقصان کے ازالے کے طور پر ائرلائن کو دی جائے گی۔

الیسا نے خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لئے عدالت میں مﺅقف اختیار کیا تھا کہ اسے محض اس لئے جہاز سے اتار دیا گیا کہ اس کی بچی کی نیپی سے بدبو آرہی تھی، تاہم ائرلائن کا مﺅقف درست ثابت ہوا کہ الیسا نے اپنے ساتھ اپنی بچی کی آیا کو بھی بزنس کلاس میں بٹھایا، حالانکہ اس کے پاس اکانومی کلاس کا ٹکٹ تھا، جس پر جھگڑا شروع ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں