ایک مرتبہ پھر نئے نارویجن پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا اجراء التواء کا شکار ہو گیا ہے۔وزارت انصاف کی وزیر لست ہاؤگ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ نئے پاسپورٹوں کے اجراء کا پراجیکٹ غیر میعیاری تھا۔اس لیے اسے موخر کر دیا گیا ہے۔اصل میں یہ پراجیکٹ اب تک چار مرتبہ کینسل ہو چکا ہے۔سب سے پہلے اعلان کے مطابق نئے پاسپورٹوں کا جاراء سن دو ہزار سولہ میں ہو جانا تھا۔لیکن اب یہ اس سال بھی مکمل نہیں ہو سکے گا۔
لست ہاؤگ نے نارویجن اخبار وی جی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سپلائرز اور اتھارٹیز کے درمیان پاسپورٹوں کی قیمت اور اس موضوع پر گفتگو جاری ہے کہ یہ کتنی قیمت پر اور کہاں جاری کیے جائیں گے۔انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وزارت انصاف اور پولیس ڈائیریکٹریٹ اس پراجیکٹ کو چلانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔
وزیر لست ہاؤگ نے کہا کہ اس میں پولیس ڈائیریکٹریٹ کی کارکردگی بہت خراب رہی ہے۔جبکہ وزارت انصاف نے اسکی ابتداء ہی درست طریقے سے نہیں کی اور نہ ہی آئندہ پیش آنے والے مسائل کو بھانپ سکی۔
NTB/UFN