ناروے۔ اسلام کونسل آف ناروے کے مطابق عید الفطر 6 جولائی بروز بدھ کوہو گی۔

اوسلو(عقیل قادر)اسلامک کونسل آف ناروے کی امام کونسل کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں عید الفطرکے حوالے سے تفصیلی بحث و مباحثہ کیا گیا۔ اسلامک کونسل کے ذمہ داران نے جدید ریسرچ کے مطابق بتایا کہ عید الفطر انشاء اللہ 6 جولائی بروز بدھ کو ہو گی۔ اسلامک کونسل آف ناروے نے علوم فلکیات کی روشنی میں انتہائی باریک بینی سے حساب کتاب کر کے اس امر کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ اسلامک کونسل آف ناروے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والی 60 سے زائد مذہبی جماعتوں کی نمائندہ کونسل ہے جس میں تمام فیصلے قرآن و سنت کی روشنی میں کیے جاتے ہیں۔ پاکستانی مساجد جن میں منہاج القرآن انٹرنیشل اوسلو میں عید الفطر کی پہلی جماعت 9:30 اور دوسری جماعت 11:00 بجے، ورلڈ اسلامک مشن اوسلو 9:30، مرکزی جماعت اہلسنت اوسلو 10:30، مسلم سنٹر فیورست میں پہلی جماعت 9:30 اور دوسری جماعت 11:00 بجے، اسلامی کلچر سنٹر (ایکے برگ ہال) 9:30، اور سوندرے نورشترنداسلامک سنٹر (پلاسٹک ہال) میں دس بجے ادا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں