ناروے میں پناہ گزین بچوں کے عارضی قیام کے خلاف مظاہرے

منگل کے روز ناروے میں تیس تنظیموں نے ناروے میں تنہا آنے والے کم عمر بچوں کو پناہ دینے کے خلاف مظاہرے کیے۔ان تنظیموں میں ریڈ کراس، ایمنسٹی،نارویجن پیپلز ایڈ اور یونیسیف ناروے کی تنظیمیں شامل تھیں۔
ان تنظیموں نے ایک درخواست دی جس پر کل سینتیس تنظیموں نے سائن کیے ہیں۔ پچھلے دنوں حکومت نے ایک قانون پاس کیا تھا جس کے مطابق ایسے بچے جو ناروے تنہا آئیں گے،انہیں عارضی پناہ دی جائے گی۔خواہ ان بچوں کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو اور انہیں تحفظ کی ضرورت ہو یا نہ ہو۔جب وہ اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچیں گے تب یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ انہیں یہاں رہنا ہے یا نہیں۔
رنائیزیشن کا مطلب ہے کہ وہ بچے جو کہ عدم تحفظ والے علاقوں سے آئیں گے انہیں یہاں غیر یقینی صورتحال میں خوف کے سائے تلے رہنا ہو گا۔عارضی رہائش بچوں سے ان کی خوشیاں چھیننے کے مترادف ہے۔اس لیے بچوں کے حقوق کا تحفظ کرنے والی تنظیم نے فیس بک پر اس قانون کے خلاف تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اس قانون کو تلیم کرنے سے انکار کر دیں۔
اس مظاہرے میں سترہ ہزار افارد نے بچوں کے تحفظ کے نئے قانون کے خلاف درخواست پرسائن کیے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں