وسیم ساحل
چین میں ایک بزنس مین کے متعلق مشہور ہوگیا کہ اس کا دیوالیہ نکل چکا ہے اور وہ کوڑی کوڑی کو محتاج ہوچکا ہے جس کا جواب دینے کے لئے ان صاحب نے ایک نہایت منفرد طریقہ اختیار کیا۔
پینتالیس سالہ شینگ سیاﺅ کے ذمہ کچھ کسانوں کی رقم تھی جنہوں نے ایک نئے بزنس پارک کی تعمیر کے لئے اپنی زمینیں اسے فروخت کی تھیں اور اسی طرح اس کے ملازمین کو بھی کچھ عرصہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں جس کے باعث یہ بات پھیل گئی کہ بزنس مین کی جیب خالی ہوچکی ہے اور وہ کنگلا ہوچکا ہے۔
جب کچھ ملازمین اور رقم کا تقاضا کرنے والے کسانوں نے اکٹھے ہوکر سیاﺅ کے پاس جانے کا منصوبہ بنایا تو اسے اس کی خبر ہوگئی اور اس نے اپنے بارے میں منفی تاثر کو زائل کرنے کے لئے ایک دلچسپ قدم اٹھایا۔
جب کہ لوگ اکٹھے ہوکر سیاﺅ کے گھر پہنچے تو دیکھا کہ اس نے اپنے اردگرد نوٹوں کی دیواریں بنارکھی ہیں اور خود ان کے درمیان بیٹھا ان کا انتظار کررہا ہے۔ ان لوگوں کے پہنچنے پر سیاﺅ نے کہا کہ دیکھو میرے ارد گرد میرے تحفظ کے لئے نوٹوں کی دیواریں ہیں اور کوئی یہ کیسے کہہ سکتا ہے کہ میرا دیوالیہ نکل چکا ہے۔ اس کے بعد سیاﺅ نے نوٹوں کی گڈیاں اٹھا اٹھا کر ملازموں اور کسانوں کی طرف پھینکنا شروع کردیں اور انہیں ان کی توقع سے بھی زیادہ دولت سے مالا مال کردیا۔ سیاﺅ کی اس حکمت عملی کی وجہ سے کسان اور ملازمین خوش ہوگئے ہیں اور اب یہ تاثر بھی ختم ہوگیا ہے کہ وہ کنگال ہوگیا ہے۔
waseem hyder