ناروے میں ایسے طلباء جو کہ نارویجن زبان میں کمزور ہیں وبائی دور کی وجہ سے انکی زبان سکھانے والی کلاسوں کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔ نارویجن اخبار کے مطابق پرائمری اسکولوں میں پچھلے برس اکتالیس ہزار کے لگ بھگ طلباء کو نارویجن زبان کی خصوصی تعلیم سکھانے کا ہتمام کیا گیا تھا۔
نارویجن زبان پر عبور نہ ہونے کی وجہ سے یہ طلباء پڑھائے جانے والے تمام اسباق کو پوری طرح سے سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں جیسے حساب کے مضمون کے سوالات وغیرہ۔ ان میں سے اکثریتی طلباء کو اسکول دوبارہ ھلنے کے بعد بھی پہلے کی نسبت نارویجن پڑھانے کے لیے کم وقت دیا گیا۔
اوسلو میٹروپولیٹن کے ملٹی کلچرل ایجولکیشن کی سربراہ مارت لنڈ کا کہنا ہے کہ یہ حیرت کی بات نہیں ہے کیونکہ اس وقت اسکول مشکلات سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس گروپ کی کوئی نمائندہ تنظیم نہ ہونے کی وجہ سے یہ گروپ نظروں سے اوجھل ہے اور مشکلات سے دوچار ہے۔
NTB/UFN