دو عورتیں موسم بہار میں ہوائی سے اپنی موٹر بوٹ میں دو کتوں کے ساتھ تھاہٹی کی جانب عازم سفر ہوئیں۔لیکن منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی انکی کشتی کی موٹر خراب ہو گئی۔انکا یہ ٹور چند ہفتوں میں مکمل ہونا تھا۔یہ خبر ٹی وی چینل CBS Newsسی بی ایس نے لگائی ۔خبر میں مزید یہ بتایا گیا کہ ان دونوں خواتین جینیفر اور تھائشا Jennifer Appel ، Tasha Fuiaba کا تعلق امریکی جزیرے ہونو لولو سے تھا۔سمندر میں دو ماہ گزارنے کے بعد انہوں نے مدد کے لیے سگنلز بھیجنے شروع کیے لیکن انکے سگنلز کی آواز کسی بھی پاس گزرنے والی کشتی میں نہیں سنی جا سکتی تھی۔اسکی وجہ یہ تھی کہ وہ آبی گزرگاہ سے بہت دور موجود تھیں جہاں سے کسی کشتی یا بحری جہاز کا گزر نہیں ہوتا تھا۔تاہم ایک تایوان کی ماہی گیر کشتی جو کہ سمندر سے مچھلیاں پکڑ رہی تھی کا گزر اس راستے سے ہوا اور انہوں نے ان خواتین کے سگنل کی آواز سن لی۔ انہوں نے ساحلی سیکورٹی کو اطلاع دی۔اور انکی مدد کی۔
ان خواتین کو اسمنگل کے روز سمندر سے بچایا گیا جو کہ ایک موٹر بوٹ میں موجود تھیں۔ان خواتین نے ایک ٹی وی انٹر ویو میں بتایا کہ سمندر میں اتنے روز تک زندہ رہنے کی وجہ یہ تھی کہ ان کے پاس کشتی کے اسٹور میں کھانے پینے کی خشک اشیاء وافر مقدار میں تھیں جبکہ پانی صاف کرنے کا آلہ بھی موجود تھا۔جس پر وہ اتنے روز تک گزارہ کرتی رہیں۔
انہیں بچانے کے لیے تائیوان اور جاپانی کشتیوں نے مل کر کام کیا۔تاہم بدھ کے روز امریکی سیکورٹی کی دو کشتیاں بھی سمندر میں نظر آئیں اس وقت تک ان دونوں خواتین کو بچا لیا گیا تھا۔
NTB/UFN