آربائیدر پارٹی نے پناہ گزین خاندانوں کے بچوں کو خاندان کے ساتھ ٹرونڈھائم جیل یا ایسی کسی جگہ پر قید رکھنے کی مخالفت کی ہے۔اس کے بجائے ہمارے ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کرنا چاہیے۔محکمہء امیگریشن کے پاس اس سلسلے میں واضع طریقہ کار موجود ہے کہ جن خاندانوں کو یہاں رہنے کی اجازت نہیں ملتی انہیں محکمہ اپنی نگرانی میں ان کے ملک واپس پہنچا دیتا ہے۔لیکن پھر بھی ایسے خاندان ہیں جو کہ واپس نہیں جاتے۔
مشاہدہ میں آیا ہے کہ یہاں رہنے کی اجازت نہ ملنے والے خاندانوں کے افراد اکثر معاشرے کے لیے خطرہ بن جاتے ہیں۔تا ہم یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ پارلیمنٹ اب ایسے خاندانوں کے بچوں کے لیے ٹرونڈھم کے ماحول کو سازگار بنانے کے لیے غور کر رہی ہے۔اس وقت وہاں کا ماحول بچوں کے لیے سازگار نہیں ہے۔اس سلسلے میں بچوں کے لیے قوانین بالکل واضع ہیں جن کا پاس رکھنا ضروری ہے۔
NTB/UFN