پنجاب حکومت کا جامعات کے ہاسٹلز کو کورونا کے مریضوں کیلئے قرنطینہ بنانے کافیصلہ

پنجاب حکومت کا جامعات کے ہاسٹلز کو کورونا کے مریضوں کیلئے قرنطینہ بنانے کافیصلہ

پنجاب حکومت نے جامعات کے ہاسٹلز کو کورونا کے مریضوں کیلئے قرنطینہ بنانے کافیصلہ کیاہے،غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے ہاسٹلز قرنطینہ میں تبدیل کردیئے گئے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے جامعات کے ہاسٹلز کو کورونا کے مریضوں کیلئے قرنطینہ بنانے کافیصلہ کیا ہے،صوبے کی تمام سرکاری جامعات کے ہاسٹلز خالی کروا لئے گئے۔

جاری مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ جامعات کے ہاسٹلز کو آئسولیشن سنٹرز کے طور پر استعمال کیاجائے گا،ہایئرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے طلبہ کو کمروں سے سامان اٹھانے کی بھی ہدایت کردی،مراسلہ میں مزید کہاگیا ہے کہ طلبہ سامان ہاسٹلز وارڈن کے پاس جمع کروائیں۔ذرائع کا کہناہے کہ غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے ہاسٹلز قرنطینہ میں تبدیل کردیئے گئے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں