بھارت اور چین کے مابین سرحدگی کشیدگی کے دوران ایل اے سی سے ایک بھارتی فوجی افسر کے لاپتا ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی افسر سبحان علی 22 جون سے لاپتا ہیں۔ وہ چینی سرحد پر سڑک کی تعمیر کا کام دیکھنے گئے تھے لیکن راستے میں ہی ان کی گاڑی 5 ہزار فٹ گہری کھائی میں جا گری تھی۔ سبحان علی کی گاڑی تو مل گئی ہے لیکن ان کا کچھ پتا نہیں چلا۔
سبحان علی کا بھائی ان کا پتا لگانے کیلئے لیہ گیا تھا لیکن وہ ناکام لوٹا جس کے بعد اس نے بھارتی حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس کے بھائی کو تلاش کیا جائے۔