سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کورونا وائرس کو شکست دینے میں ناکام رہے اور نامور کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آ گیا ہے جس پر ان کے مداح بھی مایوس ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پرتگال کے مایہ ناز فٹ بالر رونالڈو نے ایک بار پھر اپنا کرونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے، کھلاڑی اس وقت قرنطینہ میں موجود ہیں اور دوسرا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دئیے ہیں۔
کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث رونالڈو کی آئندہ ہفتے بارسلونا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے البتہ 24 گھنٹے پہلے بھی صحت یاب ہونے کی صورت میں انہیں میچ کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 13 اکتوبر کو فٹ بال کی دنیا کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کرونا وائرس سے متاثر ہوئے جس پر پرتگال فٹ بال فیڈریشن نے اپنے اعلامیہ میں اس کی تصدیق بھی کی اور بتایا کہ وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا تھا کہ یوئیفا چیمپئنز لیگ کے تحت بدھ(14اکتوبر) کو سوئیڈن کے خلاف ہونے والے میچ میں اب رونالڈو حصہ نہیں لے سکیں گے، رونالڈو میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی، اس اس کے باوجود ان کے کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔